عابد شیر علی،کرپشن کےملزم کو تھانے سےچھڑا لے گئے

پیر 12 اپریل 2010 20:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔12 اپریل ۔2010ء) فیصل آباد میں مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی ٹھیکیدار کو پولیس کی حراست سے چھڑا کرلے گئے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں اینٹی کرپشن پولیس نے ایک ٹھیکیدار ناصر بٹ کو گرفتار کیا تھا، جس پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا، تاہم اس کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی ساتھیوں کے ہمراہ تھانے آئے اور ملزم کو زبردستی چھڑا لیا، ملزم ناصر بٹ کو عابد شیر علی ہتھکڑی سمیت گاڑی میں بٹھا کرلے گئے۔

متعلقہ عنوان :