گلستان خان نااہل قرار‘ چیف الیکشن کمشنر نے پی ایف 69 ٹانک سے حبیب اللہ خان کنڈی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعہ 16 اپریل 2010 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔16 اپریل ۔2010ء) چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی اسمبلی سرحد کے حلقہ پی ایف 69 ٹانک سے گلستان خان کو نااہل قرار دیئے جانے پر حبیب اللہ خان کنڈی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پشاور ہائی کورٹ‘ پشاور الیکشن ٹریبونل صوبہ سرحد نے حبیب اللہ خان کنڈی کی طرف سے گلستان خان و دیگر کے خلاف دائر پٹیشن کے فیصلہ میں گلستان خان کو نااہل قرار دے دیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ سرحد اسمبلی کے رکن نہیں رہے جس کی بناپرچیف الیکشن کمشنر نے پی ایف 69 ٹانک سے حبیب اللہ خان کنڈی کو کامیاب امیدوار قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔