پنجاب پولیس کا ایک اورکارنامہ، خاتون پر تھانے میں تشدد

اتوار 2 مئی 2010 18:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2010ء) پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ منظر عام پر آگیا۔ فیصل آباد کے سول لائن تھانے میں خاتون اور مرد پولیس اہلکاروں نے ایک خاتون پر بدترین تشدد کیا ،تھپڑ مارے اور گالیاں دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خاتون عابدہ رشید تھانے میں ایک پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرانے آئیں تھیں کہ پولیس افسران کی موجودگی میں پولیس اہلکاروں نے خاتون پر تشدد کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او زاہدہ حنا اور انسپکٹر نصراللہ نیازی خاتون پرتشدد ہوتے دیکھ کر قہقہے لگاتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :