فیصل آباد، خاتون پر تشدد کے ملزمان تمام پولیس اہلکار گرفتار

بدھ 5 مئی 2010 15:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2010ء) فیصل آباد میں پولیس تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون عابدہ حمید کے مقدمے میں نامزد انسپکٹر زاہدہ سمیت 7 پولیس اہلکار گرفتار کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق درج مقدمے میں نامزد انسپکٹر زاہدہ، انسپکٹر نصراللہ نیازی، سب انسپکٹر توحید اختر، سب انسپکٹر گلناز اورکانسٹیبل بشریٰ ، زاہدہ اور روحی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :