سکھر، وفاقی وزیر خورشیدشاہ کی کھلی کچہری بدنظمی کا شکار

اتوار 9 مئی 2010 15:16

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔09مئی۔2010ء) سکھر میں وفاقی وزیر خورشید شاھ کی جانب سے لگائی جانے والی کھلی کچہری بدنظمی کا شکار ہوگئی،مسائل سے دوچار مصیبت کے مارے عوام نےاندر داخل ہونے کے لئے دروازے اورکھڑکیاں توڑ ڈالے ۔

(جاری ہے)

سکھر میں وفاقی وزیر خورشید شاہ کی کھلی کچھری میں مصیبت اور مسائل سے دو چار لوگوں نے سرکٹ ھاؤس میں داخلے کے لئےدروازے توڑ ڈالے، سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات پر وفاقی وزیر نے سرکاری افسران پر سخت برھمی کا اظہار کیا انہوں نے ہدایت کی کہ افسران کرپشن نہ کریں اورعوام کےمسائل پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :