اذلان شاہ میں جونیئرکھلاڑیوں نے توقعات کے مطابق کارکردگی پیش کی، رکن سلیکٹرمحمد عثمان کی اردوپوائنٹ سے گفتگو

بدھ 12 مئی 2010 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2010ء) قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن سابق کپتان محمد عثمان نے اذلان شاہ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ جونیئر کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں اور اُن سے جو توقعات وابستہ کی ہیں وہ اُس پر پورا اترے ہیں۔”اردوپوائنٹ“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رکن سلیکٹرمحمد عثمان نے کہاکہ گوکہ پاکستانی ٹیم اذلان شاہ میں قابل ذکرفتوحات حاصل نہیں کرسکی لیکن وہ جونیئرکھلاڑیوں کے ابتدائی ٹیسٹ سے خوش ہیں کہ انہوں نے آسٹریلیا جسی ورلڈ چیمپئن ٹیم کے خلاف پانچ گول کیے اور میچ برابری پر ختم کیا اور اذلان شاہ میں سب سے خوش آئندبات یہ رہی کہ پاکستان نے فیلڈ گول کرنے شروع کردئیے ہیں کیونکہ ورلڈکپ اور اس سے پہلے قومی ٹیم فیلڈ گول کرنے میں کامیاب نہیں ہورہی تھی لیکن اذلان شاہ میں حسیم خان ، محمد زبیراور محمد رضوان نے فیلڈگول کرکے ایک اچھی سمت کا تعین کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محمد عمران کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے ہوئے کہ سینئرکھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں عمران نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی اور پنالٹی کارنرپر گول بھی کیے اور یہاں نظرآنے والی خامیوں کو دورہ یورپ میں دور کیا جائے تاکہ ایشین گیمز سے قبل ٹیم ایک مضبوط یونٹ میں تبدیل ہوجائے۔ایک سوال کے جواب میں محمد عثمان نے کہاکہ سینئرکھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا مقصد ان کی ہاکی ختم کرنا نہیں تھا بلکہ وہ فٹنس لیول پر پورا نہیں اترے اور ان کی کارکردگی اور باڈی لینگوئج میں وہ عروج نظرنہیں آیا جو ٹیم کی ضرورت تھا اس لیے نہیں ڈراپ کیا گیا ، محمد عثمان نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی سینئرکھلاڑیوں کو دوبارہ بھی سلیکٹ کرسکتی ہے اگر وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق فارم اور فٹنس شوکرنے میں کامیاب رہے تو انہیں موقع دیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :