ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

جمعرات 13 مئی 2010 23:47

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ سری لنکا کو ہرا کر فائنل ..
سینٹ لوشیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2010ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دوہزار دس کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے فائنل میں جگہ بنالی۔سینٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکن ٹیم نے مقررہ بیس اوورز کے اختتام پر ایک سو اٹھائیس رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ۔میتھیوز نے اٹھاون رنز اسکور کئے ۔ سنگاکارا نے سولہ جبکہ دلشان نے نو کے اسکور پر پویلین کی راہ لی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے براڈنے دو جبکہ سوان ،بریسنن اورریان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں انگلینڈ نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سولہویں اوور میں تین وکٹوں نے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کرلیا ۔ کیون پیٹرسن نے بیالیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔کیسویٹر نے نے انتالیس اور مائیکل لمب نے تینتیس رنز بنائے۔سری لنکاکے طرف سے تشارا پریرا نے دو اور ملنگانے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :