9/11سے اوسطا ہردس دن بعد پاکستان میں دہشتگردی‘5700افراد ہلاک

جمعہ 14 مئی 2010 15:06

9/11سے اوسطا ہردس دن بعد پاکستان میں دہشتگردی‘5700افراد ہلاک
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2010ء) 11ستمبر2001ء کے واقعہ کے بعد پاکستان میں ہردس دن بعد دہشت گردی کا حملہ کیا گیا اور اس میں5700افراد ہلاک ہوئے۔امریکی جریدے فرنٹ پیج میگزین کے مطابق 2009ء میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں3ہزار افراد ہلاک کر دئیے گئے ۔11ستمبر 2001ء کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے حملے کے بعد پاکستان میں اوسطاً 10بعد دہشت گردی کا حملہ کیا گیا۔

ان حملوں میں کل5700افراد ہلاک کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈرونز حملے اسلامی دنیا میں امریکی مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں اور پاکستان میں انہیں شدید غم و غصے کی حالت میں دیکھا جارہا ہے۔اوباما انتظامیہ اس حقیقت کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کر رہی کہ ڈرونز کے استعمال سے دہشت گرد ہلاک ہونے کی بجائے زیادہ پیدا ہورہے ہیں۔ ان حملو ں کے موثر ہونے کے بارے امریکی حکام کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو برسوں میں 500دہشت گرد ہلاک کئے گئے جس میں14 ٹاپ لیڈر ز اور24 انتہائی مطلوب اور درمیانے درجے کی قیادت کے رہنما ہلاک کیے گئے۔تاہم برطانوی خبر رساں ادارہ رائٹر دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی تعداد850سے زیادہ بتاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :