سکھر: قومی شاہراہ پر کئی سی این جی اسٹیشن کھلے رہے

جمعہ 14 مئی 2010 18:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14مئی ۔2010ء) سکھر میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے احکامات کے باوجود شہر اور قومی شاھراھ پر کئی اسٹیشن کھلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ بھر میں آج بارہ بجے سے کل بارہ بجے تک سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے احکامات کو سکھر شہر اور قومی شاھراھ کے کئی سی این جی اسٹیشن نے مانے سے انکار کردیا۔ بارہ بجے کے بعد بھی کھلے عام گاڑیوں میں سی این جی بھرنے کا عمل جاری رہا۔ مقامی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بنے رہے۔

متعلقہ عنوان :