سوئس کیسز بارے حکومتی تیاری مکمل ہے  بابر اعوان عدالت میں بھرپور موقف پیش کرینگے  سینیٹر ایس ایم ظفر ،عدالت کو سوئس مقدمات بارے خط نہ لکھنے کی وجوہات اور آئینی مشکلات سے آگاہ کیاجائیگا  نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 22 مئی 2010 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2010ء) سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ سوئس عدالتوں کو خط نہ لکھنے پر حکومت نے بھرپور تیاری کررکھی ہے  وفاقی وزیر قانون بابر اعوان قانون کی زبان میں حکومتی موقف عدالتوں میں پیش کرینگے  حتمی فیصلہ عدلیہ کا ہی ہوگا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بابر اعوان سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سوئس عدالتوں کو خط نہ لکھنے کی وجوہات پیش کرینگے اور اس حوالے سے مشکلات اور آئینی معاملات سے عدلیہ کو آگاہ کیا جائیگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت نے کافی ہوم ورک کررکھا ہے اور اسے اپنے ہوم ورک پر اعتبار ہے میرے خیال میں خط لکھنے سے کوئی کمی بیشی نہیں ہونی تھی خط آسانی سے لکھا جاسکتا تھا مگر میں اس حوالے سے اپنا موقف محفوظ رکھوں گا ۔