فیصل آباد ، ڈاکو بینک سے 60لاکھ روپے زائد لوٹ کر فرار

پیر 24 مئی 2010 20:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2010ء) فیصل آباد تھانہ فیکٹری ایریا غلہ منڈی کے قریب بینک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران چھ ڈاکو 60 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکووں نے بینک کے گارڈ سے اسلحہ چھینے کے بعد عملے کو یرغمال بنالیا ۔ ڈاکو کیشیر اور بنک کے دیگر عملے سے لوٹ مار کے بعد بینک کے دروازے کو باہر سے لاک کر کے با آسانی فرار ہو گئے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :