سپریم کورٹ کےفیصلوں کوکاغذ کا پرزہ نہیں بننےدیں گے،قاضی انور

ہفتہ 12 جون 2010 23:31

سانگھڑ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون۔2010ء) سپریم کورٹ بار کے صدر قاضی انور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو کاغذ کا پرزہ نہیں بننے دیں گے۔ اسٹبلشمنٹ نے آزاد عدلیہ کو کبھی قبول نہیں کیا ۔یہ بات انہوں نے سانگھڑ میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

قاضی انور کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم میں حکمرانوں نے عدلیہ کو پارلیمنٹ کے تابع کرنے کی کوشش کی۔ سانگھڑ بار نے اٹھارہویں ترمیم کو عدالت میں چیلنج کیا جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا نے صف بندی کر لی ہے۔ عدلیہ پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :