خاتون کو بہنوئی نے سونے کی بالیوں کیلئے کنویں میں پھینک دیا

بدھ 16 جون 2010 14:11

پیر محل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16جون۔ 2010ء) پیر محل میں لالچی شخص نے سالی کے کان سے طلائی بالیاں نوچ کر بدنامی سے بچنے کیلئے اسے پچاس فٹ گہرے گڑھے میں پھینک دیا۔ یہ واقعہ غوثیہ محلہ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں بہن سے ملنے کیلئے آنے والی کوثر بی بی کو بہنوئی محمد جاوید گھی لینے کے بہانے پیرمحل ریلوے اسٹیشن کے پاس لے گیا اور بالیاں، ناک کا کوکا اور پانچ سو روپے نقد چھین کر اسے کنویں میں دھکیل دیا۔ خاتون کنویں میں گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گئی، شور مچانے پر علاقے لوگوں نے اسے اسپتال پہنچایا۔ جہاں اس نے ساری حقیقت بتادی۔ ملزم جاوید جائے واردات سے فرار ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس پچاس فٹ گہرے کنویں سے پہلے بھی چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔