کرغزستان سے واپس لائے گئے ڈاکٹر کی اہلیہ، بچے چکلالہ ائیر بیس سے غائب

بدھ 16 جون 2010 16:12

کرغزستان سے واپس لائے گئے ڈاکٹر کی اہلیہ، بچے چکلالہ ائیر بیس سے غائب
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16جون۔ 2010ء)ضلع چارسدہ کی تحصیل شب قدر سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ کرغیزستان سے واپس لائے جانے والے پاکستانیوں میں اس کی اہلیہ اور دو بچے بھی شامل تھے تاہم وہ ائیرپورٹ سے باہر نہیں آئے.ڈاکٹر عارف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے اہل خانہ چکلالہ ایئر پورٹ پر اترے ہیں لیکن اس کے بعد وہ کہاں غائب ہو گئے ،انہیں اس کا کچھ علم نہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں امیگریشن حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔