فیصل آباد: سیکیورٹی خدشات پر ایم سی بی کی برانچ بند

جمعہ 18 جون 2010 19:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18جون۔ 2010ء) فیصل آباد میں پولیس نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ایم سی بی کی ستیانہ روڈ برانچ کو بند کردیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بینک کی انتظامیہ سیکیورٹی کے سلسلے میں تعاون نہیں کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایم سی بی کی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ بینک کی عمارت کے باہر سیکیورٹی کیمرے لگائے جائیں اور ایک پولیس گارڈ بینک کے اندر اور ایک گارڈ باہر تعینات رہے گا۔ ایم سی بی ستیانہ روڈ برانچ کے مینجر نے پولیس کے حکم کو ماننے سے انکار کردیا۔ بینک انتظامیہ کاکہناہے کہ پولیس گارڈ بینک میں اندر تعینات نہیں کئے جائینگے ۔ جس کے بعد پولیس نے ایم سی بی ستیانہ روڈ برانچ کو بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :