والد سے روزانہ گفتگو کر نیوالے بچے زیادہ خو ش رہتے ہیں ،رپورٹ

اتوار 20 جون 2010 12:45

والد سے روزانہ گفتگو کر نیوالے بچے زیادہ خو ش رہتے ہیں ،رپورٹ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔20جون۔2010ء)ایک حالیہ تحقیق میں انکشا ف ہوا ہے کہ وہ بچے جو اپنے والد سے زیادہ قریب ہو تے ہیں زیا دہ خو ش رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں ہو نیوالی اس تحقیق میں بتا یا گیاہے کہ وہ بچے جو اپنے والد سے روزانہ گفتگو کر تے ہیں ان بچوں کی بہ نسبت زیادہ پر اعتماد اور خو ش ہوتے ہیں جو اپنے والد سے رو زا نہ گفتگو نہیں کر تے ۔11 سے 15سال کے 1200بچوں پر کی جا نیوالی اس تحقیق کے نتائج کے مطابق صرف 13فیصد بچے اپنے والد سے رو زانہ بات چیت کرتے ہیں جبکہ 46فیصد بچے صر ف کبھی کبھار ہی والد سے کھل کر بات کر تے ہیں۔