لاہور،ہال روڈپرہلکی نوعیت کے3دھماکے، تین افراد زخمی

ہفتہ 26 جون 2010 19:20

لاہور،ہال روڈپرہلکی نوعیت کے3دھماکے، تین افراد زخمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26جون ۔ 2010ء) لاہور میں زیتون پلازہ ہال روڈ پر تین دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکے ہلکی نوعیت کے ہیں اور یہ کریکر کے بھی ہوسکتے ہیں۔دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور ایبمبولیسیں موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ دھماکے کے بعد ہال روڈ کی تمام دکانیں بند کردی گیئں جبکہ علاقے کی بجلی بھی منقظع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :