ادراوں کا تصادم ملک کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ فضل الرحمان

ہفتہ 26 جون 2010 23:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26جون ۔ 2010ء)جمیعت علماء اسلام کے سربراھ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیاں تصادم ملک کے لئے انہتائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ھم موجودہ حکومت کو گرانے میں کسی کے بھی الاکار نہیں بنے گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی کارکردگی سے مطمعن نہیں ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ موجودہ جمھوری نظام سے الگ ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسیمبلی میں برسی لوگپہلے بھی منتخب ہونے رہے اور ان ہی عدالتوں کی موجودگی میں اپنی آئینی مدت پوری کرچکے ہیں۔مگر اب ایسے کیسے ہوگیا کہ روزانہ کی بنیاد پر اسیمبلی میمبران کے خلاف کاروائی کی جاررہی ہے۔ مگر عام بھی ان کو منتخب کرکے اسیمبلی میں بھیج رہی ہے۔