پاکستان میں اداروں کی مضبوطی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ، برطانیہ

منگل 29 جون 2010 16:47

پاکستان میں اداروں کی مضبوطی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ، برطانیہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 29جون ۔ 2010ء) برطانیہ نے کہاہے کہ پاکستان میں اداروں کی مضبوطی کیلئے تعاون جاری رکھاجائے گا ۔ پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے برطانیہ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے کہا کہ نئی برطانوی حکومت پاکستان کے ساتھ بہتر اور مضبوط تعلقات کی خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان اور افغانستان کے شورش زدہ علاقوں میں اداروں کی مضبوطی خصوصاً تعلیمی شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے امداد میں اضافہ کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پانی ، توانائی اور صحت کے شعبوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے برطانیہ اپنا مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہاکہ نئی برطانوی حکومت برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید استوار کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :