پاکستان میں دہشتگردی کے کیمپس قائم ہیں، بھارتی آرمی چیف

بدھ 30 جون 2010 12:24

پاکستان میں دہشتگردی کے کیمپس قائم ہیں، بھارتی آرمی چیف
نئی دہلی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون۔2010ء) بھارتی آرمی چیف کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی۔ جنرل وی کے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں اب بھی چالیس سے زائد دہشت گردی کے تربیتی کیمپ موجود ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں چھ افراد کی ہلاکت کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔

(جاری ہے)

مگر بھارتی آرمی چیف کے مطابق حالات قابو میں ہیں۔ جنرل وی کے سنگھ بات تو کر رہے تھے کشمیر کی مگر انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف بیان داغنا ضروری سمجھا اور کہاکہ لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان نے انتہا پسندوں کی کیمپس قائم کر رکھے ہیں۔ ان میں 34کیمپ فعال ہیں اور 8کیمپوں میں دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔