دس لاکھ بوری گندم کھلےآسمان تلےرکھنے پرصدرمملکت کا نوٹس

جمعہ 2 جولائی 2010 20:22

سانگھڑ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جولائی۔2010ء) صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گندم کی دس لاکھ بوریو ں کو کھلے آسمان تلے رکھنے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سانگھڑ میں گندم کی ایک ملین بوریاں کھلے آسمان تلے رکھی گئی ہیں اور اسٹوریج کی مناسب سہولیات نہ ہونے اور بارشوں کے باعث یہ گندم خراب ہوگئی ہے ۔صدر نے ان خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت کو ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم جاری کرتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ بھی طلب کی ہے

متعلقہ عنوان :