کشمیری نوجوانوں کی شہادت، مقبوضہ وادی میں صورتحال کشیدہ، تیسرے روز کرفیو

جمعرات 8 جولائی 2010 14:37

کشمیری نوجوانوں کی شہادت، مقبوضہ وادی میں صورتحال کشیدہ، تیسرے روز ..
سری نگر (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 جولائی۔2010ء) بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہوگئی، کشمیریوں کا احتجاج کو روکنے کیلئے مقبوضہ وادی میں تیسرے روز بھ کرفیو برقرار ہے جبکہ مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں فوجی گشت کر رہے ہیں جبکہ مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کو لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے گھروں کے اندر رہنے کی ہدایات دی جارہی ہیں۔ میر واعظ عمر فاروق سمیت حریت کانفرنس کی قیادت کو گھروں پر نذربند کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے اندر ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں چودہ نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ بھارتی مظالم پر مقبوضہ وادی، جموں اور لداخ کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ادھر بھارتی سیکرٹری داخلہ جے کے پلائی نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں عوام کے احتجاج کو بدامنی کی سازش قرار دیتے ہوئے اسے سختی سے کچلنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :