آئندہ چارسال کیلئے فٹبال کا عالمی حکمران کون؟فیصلہ آج ہوگا

اتوار 11 جولائی 2010 11:37

آئندہ چارسال کیلئے فٹبال کا عالمی حکمران کون؟فیصلہ آج ہوگا
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔11جولائی۔2010ء) آئندہ چار سال کیلئے فٹبال کا عالمی حکمران کون ہوگا۔ہالینڈ یا اسپین،اسکا فیصلہ آج عالمی کپ فائنل میں ہوگا۔ فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ میں آٹھویں مرتبہ آل یورپی فائنل کھیلاجارہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے سولہ فائنلز میں کوئی یورپی ٹیم ضرور شامل رہی ہے اور صرف دوبار مقابلہ دونوں امریکی ٹیموں میں ہوا۔

آج پہلی بار کوئی یورپی ٹیم اپنے براعظم سے باہر چیمپئن بنے گی۔ فائنل کھیلنے والے ہالینڈ اور اسپین کے درمیان باہمی نوبین الاقوامی میچوں میں دونوں ٹیموں نے چار چارجیتے ہیں ایک میچ برابررہا۔ ہالینڈ نے بارہ اور اسپین نے آٹھ مرتبہ ورلڈکپ میں شرکت کی ۔اسپین انیس سوپچاس میں صرف ایک بار سیمی فائنل تک پہنچا۔ ہالینڈ نے انیس سوچوہتر اور اٹھہتر میں دوبار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

دونوں مرتبہ میزبان جرمنی اور ارجنٹائن سے ہارگیا۔رواں ورلڈکپ میں ہالینڈ نے تمام چھ میچ جیتے۔انہوں نے بارہ گول کئے انکے خلاف پانچ گول ہوئے۔سوئٹزرلینڈ سے پہلا میچ ہارنے کے بعد اسپین نے لگاتار پانچ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔سات گول کئے اور پانچ کھائے۔ ڈیوڈ ویلا نے اسپین اورویسلے شنائیڈر نے ہالینڈکی جانب سے پانچ پانچ گول کئے ہیں ۔ان دونوں کی اسکورنگ انکی ٹیم کی فتح کیلئے بیحداہم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :