ٹنڈو محمد خان : سابق ڈی سی او فاروق لغاری کا چار روزہ ریمانڈ

منگل 13 جولائی 2010 15:10

ٹنڈو محمد خان (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جولائی۔2010ء) ٹنڈو محمد خان کے سابق ڈی سی او فاروق لغاری کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کر کے عدالت سے چار روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا. فاروق لغاری کو اینٹی کرپشن پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا تاہم آج ان کی گرفتار ی عدالت میں پیشی کے وقت ظاہر کی گئی ، عدالت نے فاروق لغاری کو چار روز کا ریمانڈ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران ٹنڈو الٰہ یار میں خوردبرد کی تھی۔