دوائیوں سے موٹاپا کم کرنے کا عمل نہایت خطرناک ہے ، ماہرین

جمعرات 15 جولائی 2010 19:10

دوائیوں سے موٹاپا کم کرنے کا عمل نہایت خطرناک ہے ، ماہرین
سٹاک ہوم (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی۔2010ء) موٹاپے پر منعقد ہونے والی گیارہویں انٹرنیشل کانگریس میں ماہرین طب نے وزن کم کرنے کیلئے مختلف ادویات کے استعمال کو مالی اور صحت کی سطح پر بربادی سے تعبیر کیا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ موٹاپے کے خاتمے کیلئے تیار کی جانے والی ان ادویات کی بلند قیمتوں پر زیادہ اخراجات آرہے ہیں اس کے علاوہ ان ادوایات کے مضر اثرات مریض کو دیگر امراض میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں ماہرین نے بتایاکہ موٹاپا دواﺅں کی بجائے متبادل طریقوں سے ختم کرنا چاہئے۔ پروفیسر جیوڈتھ سٹرین کے مطابق دواﺅں سے موٹاپا کم کرنا نہایت خطرناک عمل ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے شعبہ نیوٹریشن اینڈ انٹرنل میڈیسن کی نگرانی میں مکمل کی گئی۔ کانگریس میں پیش کی جانے والی اس تحقیق میں مکمل طور پر واضح کیا گیا کہ موٹاپے کی دوائیں فضول ، بے معنی اور دولت کا ضیاع ہے۔