خیرپور:سیٹھارجہ ریلوے اسٹیشن پر دو بم دھماکے

جمعہ 16 جولائی 2010 15:13

خیرپور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی۔2010ء) خیرپور کے سیٹھارجہ ریلوے اسٹیشن پر دو بم دھماکے ہوئے ہیں جس سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے . پولیس کے مطابق دونوں بم دھماکے کراچی جانیوالی ریلوے ٹریک پر ہوئے ہیں، تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکوں کے باعث ریلوے ٹریک کی پٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو سکھر سے طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :