پیر محل: 11 سال سے جعلی ڈگری پر وکالت کرنے والا شخص پکڑاگیا

جمعہ 16 جولائی 2010 15:14

پیر محل (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی۔2010ء) پیر محل میں جعلی ڈگریوں پر گیارہ سال سے وکالت کرنے والے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن رانا ارشادا حمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

شہری صابرحسین کی درخواست پر پنجاب بار کی ڈسپلنری کمیٹی نے رانا ارشاد احمد کی بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگری کی تصدیق کیلئے پنجاب یونیورسٹی سے رابطہ کیا، جہاں سے معلوم ہوا کہ ان کی ڈگریوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ جس پر پنجاب بار کونسل نے رانا ارشاد احمد کا وکالت کا لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔جبکہ سٹی پولیس نے رانا ارشاد احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :