برطانیہ میں ریلوے ہوٹل متعارف

جمعہ 16 جولائی 2010 16:34

برطانیہ میں ریلوے ہوٹل متعارف
لندن (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی۔2010ء) برطانیہ میں ٹرینوں سے محبت کرنے والے ایک شخص نے ریلوے ہوٹل متعارف کرادیا۔ ٹرینوں سے محبت کرنے والے اس شخص کا کہنا ہے کہ پْل مین ٹرین میں ریلوے ہوٹل سے سیاحوں کی دلچسپی بڑھے گی۔

(جاری ہے)

گڈمنڈ اولافسن نامی اس شخص نے پرانی ٹرین میں بیڈروم بنادیئے ہیں جہاں مسافروں کو ان کے بستر پر ناشتہ ملے گا۔ پْل مین ٹرین انیس سو بیس اور تیس کی دہائی میں وسطی لندن میں چلتی تھی۔ گڈمنڈ اولافسن کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ٹرینیں نایاب ہیں اور دنیا بھر میں صرف سو ٹرینیں باقی بچی ہیں۔ انہوں نے اس ٹرین کی پرانی شکل بحال رہنے دی ہے تاہم اسے اکیسویں صدی سے ہم آہنگ کرنے کے لئے چند جدید تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :