پاکستان ریلوے نے مالی بحران کے باعث پہلے مرحلے میں 6 مسافر ٹرینیں معطل کردیں  نوٹیفیکیشن جاری ،دوسرے مرحلے میں 20 جولائی کو چلتن ایکسپریس  تیز رو ایکسپریس اور تیسرے مرحلے میں 29 جولائی کو شالیمار ایکسپریس کی سروس بند کردی جائیگی

ہفتہ 17 جولائی 2010 16:34

پاکستان ریلوے نے مالی بحران کے باعث پہلے مرحلے میں 6 مسافر ٹرینیں معطل ..
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2010ء) پاکستان ریلوے نے مزید 6 مسافر ٹرینوں کو معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا  فیصلہ شدید مالی بحران کے باعث کیا گیا ۔ پاکستان ریلویز کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق معطل کی جانے والی ٹرینوں میں 3 انٹرسٹی ٹرینیں سخی عباس ایکسپریس  سیالکوٹ ایکسپریس اور کراچی میرپور خاص ایکسپریس شامل ہیں ۔

سخی عباس ایکسپریس لاہور اور کوئٹہ کے درمیان اورسیالکوٹ ایکسپریس لاہور سے براستہ سیالکوٹ اور راولپنڈی تک جاتی ہے جبکہ کراچی میرپور خاص ایکسپریس کراچی سے میرپور خاص جاتی ہے ۔ نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں لاہور اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی چلتن ایکسپریس اور پشاور اور کراچی کے درمیان چلنے والی تیزرو ایکسپریس کو 20 جولائی کو معطل کردیاجائیگا جبکہ29 جولائی کو آخری مرحلے میں لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بھی معطل کردیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ٹرینوں کو معطل کرنے کا فیصلہ ریلوے میں شدید مالی بحران اور اثاثوں کی کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے پاکستان ریلوے کے پاس 520 انجنوں میں سے 220 کارآمد ہیں بقیہ مرمت کیلئے ورکشاپ میں پڑے ہیں جن کی مرمت کیلئے بجٹ کی کمی ہے ۔ واضح رہے کہ مالی خسارے کی وجہ سے 8ٹرینیں پہلے بھی معطل کی جاچکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :