کرم ایجنسی، چار خیل میں مسافر گاڑیوں پر شدت پسندوں کے حملے ،18 مسافر جاں بحق،پولیٹیکل انتظامیہ کی زیر نگرانی پارہ چنار سے پشاور جا نے والے قافلے پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا،ذرائع

ہفتہ 17 جولائی 2010 16:35

کرم ایجنسی، چار خیل میں مسافر گاڑیوں پر شدت پسندوں کے حملے ،18 مسافر ..
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2010ء) کرم ایجنسی کے علاقے چار خیل میں مسافر گاڑیوں پر شدت پسندوں کے حملے میں18 مسافر ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کی زیر نگرانی مسافر گاڑیوں کا ایک قافلہ پارہ چنار سے پشاور جا رہا تھا کہ اس دوران لوئر کرم کے علاقے چار خیل میں شدت پسندوں نے قافلے پرخود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دو گاڑیوں میں سوار پانچ مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ٹل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 13مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔جاں بحق اور زخمی مسافروں کا تعلق پارہ چنار سے ہے ۔ایم این اے ساجد حسین طوری نے واقعے کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ راہوں کو محفوظ بنانے کے لیے مزیداقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :