لاہور،گڑھی شاہو اور شاہدرہ میں ہلکی نوعیت کے2دھماکے،7افرادزخمی

ہفتہ 17 جولائی 2010 16:36

لاہور،گڑھی شاہو اور شاہدرہ میں ہلکی نوعیت کے2دھماکے،7افرادزخمی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2010ء) لاہور میں یکے بعد دیگرے معمولی نوعیت کے دو دھماکوں میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں نیٹ کیفے میں دھماکے سے تین افراد زخمی ہوئے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکا معمولی نوعیت کا تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔دوسری جانب شاہدرہ کے قریب بیگم کوٹ میں بھی دھماکا ہوا۔دھماکے میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دونوں دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :