سکھر: بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ہفتہ 17 جولائی 2010 19:12

سکھر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2010ء) سکھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا ۔ سکھر کے مختلف علاقوں باغ حیات علی شاھ، شمس آباد، چار نمبر کالونی، میمن محلہ میں شدید احتجاج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مختلف سڑکوں پر ٹائر نظر آتش کرکے ٹریفک بلاک کردی گئی ۔ اس دوران ٹریفک جام میں پھنسے مسافروں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ احتجاج کے باوجود ان علاقوں کی بجلی بحال نہ ہوسکی۔ جبکہ واپڈا حکام نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرنے سے بھی انکار کردیا۔