فیصل آباد:توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان قتل

پیر 19 جولائی 2010 21:06

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جولائی۔2010ء) فیصل آباد ضلع کچہری کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق دونوں ملزمان آپس میں بھائی تھے ۔ جن پر توہین رسالت کے حوالے سے سول لائن میں مقدمہ درج تھا۔

(جاری ہے)

آج صبح ضلع کچہری کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے دونوں ملزمان کو ہلاک کر دیا ۔

جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوا۔دونوں بھائیوں پر مذہبی تنظیموں اور مقامی افراد کے احتجاج کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آر پی او فیصل آباد آفتاب چیمہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جبکہ ملزمان کی ہلاکت کے خلاف مسیح برادری میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔