فیصل آباد:پاورلومز مزدوروں اور پولیس میں جھڑپ،سترہ زخمی

منگل 20 جولائی 2010 17:57

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی۔2010ء) فیصل آباد میں پاور لومز مزدوروں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں سترہ افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں پاور لومز مزدوروں نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

احتجاج کے دوران مظاہرین نے مشتعل ہوکر ٹائر نذر آتش کئے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں سترہ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :