بھارتی ریاست راجستھان کی مسلمان خاتون 23ویں بار ماں بنے گی

منگل 20 جولائی 2010 18:21

بھارتی ریاست راجستھان کی مسلمان خاتون 23ویں بار ماں بنے گی
بیکانیر (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی۔2010ء) بھارتی ریاست راجستھان کی مسلمان خاتون 23ویں بار ماں بنے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے سرحدی ضلع بارمیڑ کے ایک گاؤں میں49 سالہ جنت تئیسویں بار ماں بننے جارہی ہیں اور ان کے پچاس سالہ شوہر عبداللہ کو اپنے آنے والے بچے کا انتظار ہے۔بارمیڑ سے کئی سو کلومیٹر دور کیرکوری گاؤں میں کچی سڑک ہے اور بنیادی ڈھانچے کا فقدان ہے۔

جنت کے گھر کے آنگن میں ان کے اٹھارہ بچے کھیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ان میں سے چودہ لڑکیاں ہیں اور چار لڑکے ہیں۔

(جاری ہے)

جنت کا کہنا ہے کہ ان کی چودہ لڑکیاں جڑواں پیدا ہوئی تھیں۔جنت کے صرف دو بچے گاؤں کے مدرسے میں زیر تعلیم ہیں۔ جنت اب تک بائیس بار ماں بن چکی ہیں۔جنت کے گاؤں میں صرف ایک شخص پڑھے لکھے ہیں جن کا نام مولوی کریم ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بچے خدا کی نعمت ہیں۔جنت سندھی مسلمان ہیں اور خدا بخش کا تعلق بھی ان کی برادری سے ہے۔ خدا بخش مدرسے میں پڑھاتے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ ہماری برادری میں تعلیم بہت کم ہے۔ بچوں کو تعلیم کے لیے نہیں بھیجا جاتا ہے۔ ان کا بچپن کھیت میں کام کرتے ہوئے گزر جاتا ہے۔ گاؤں ایسی کوئی سہولت نہیں جس سے ہم ترقی کی راہ پر چل سکیں۔

متعلقہ عنوان :