امریکہ: ہاتھی کا چڑیا گھر بھیجے جانے پر غصہ،ٹرینر کو پٹخ دیا

جمعرات 22 جولائی 2010 20:26

امریکہ: ہاتھی کا چڑیا گھر بھیجے جانے پر غصہ،ٹرینر کو پٹخ دیا
کولمبس (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی۔2010ء) امریکہ میں ہاتھی کو اپنا نیا گھر پسند نہیں آیا اور اس نے چڑیا گھر میں آتے ہی غصے میں اپنے ٹرینر کو پٹخ دیا۔ ہاتھی کو حال ہی اوہائیو کے ایک چڑیا گھر میں لایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ہاتھی کے آنے سے جہاں بچوں کو بے حد خوشی ہوئی وہیں ٹرینر کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔چڑیا گھر میں لائے گئے ہاتھی کو سدھارنے کے لئے ٹرینر کو ہاتھی نے پہلی ہی کوشش میں اٹھا کرزمین پر پھینک دیا اور اپنی سونڈ سے خوب حملے کئے۔یہاں تک کہ ٹرینر مار کھا کھا کر ادھ موا نہ ہوگیا۔ہاتھی نے اسے چھوڑا نہیں۔ ہاتھی کے جانے کے بعد ٹرینر کو فوری طبی امداد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :