گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ،کشمور، سکھر، شکارپور، گھوٹکی اور خیرپور کو حساس قرار

پیر 2 اگست 2010 10:54

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02اگست 2010ء) دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے اور بیراج سے دو لاکھ چون ہزار ستاون کیوسکس پانی کا ریلہ گذر رہا ہے۔ خطرے سے دوچار علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ضلع دادو میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دو سو سے زیادہ دیہات کو خالی کرایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور حفاظتی بندوں کو نگرانی کر رہے ہیں۔

کوٹری بیراج سے بارہ اگست تک سات لاکھ کیوسکس کا سیلابی ریلہ گذرے گا جبکہ یہاں آٹھ لاکھ کیوسکس پانی گذرنے کی گنجائش ہے۔ محکمہ آبپاشی حکام کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرلئے گئے ہیں۔ صوبے کے پانچ اضلاع کشمور، سکھر، شکارپور، گھوٹکی اور خیرپور کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :