پی این ایس مہران حملہ ،غیر ملکی اداروں سے معاونت طلب،دہشت گردوں کے دانت اور جسم کی ہڈیوں کے کچھ نمونے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سپرد،ذرائع

اتوار 19 جون 2011 16:13

پی این ایس مہران حملے میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کے لئے غیر ملکی اداروں سے مدد طلب کرلی گئی ہے۔ڈی این اے رپورٹ کے مطابق چاروں دہشت گرد غیرملکی تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں کئے گئے ڈی این اے ٹیسٹ میں دہشت گردوں کے نمونے لیبارٹری میں موجود خون کے نمونوں سے ملانے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی نمونہ بھی لیبارٹری میں موجود سیمپلز سے میچ نہ کرسکا۔

(جاری ہے)

اس بنیاد پر لیبارٹری نے اپنے رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ پی این ایس مہران بیس پر مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے نہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے دہشت گردوں کی ہر ممکن شناخت حاصل کرنے کے لئے دہشت گردوں کے دانت اور جسم کی ہڈیوں کے کچھ نمونے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سپرد کئے ہیں۔ جو ان کا ٹیسٹ کرانے کیلئے ڈی این اے لیب انٹرنیشنل بھیجا جائے