19 پاور پلانٹس بند، شارٹ فال 5ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا،ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ، کئی علاقوں میں بجلی 18 گھنٹے تک بند،نجی بجلی گھروں سے پیداوار 8500 کی بجائے 4050 میگا واٹ رہ گئی ،سرکاری پاور پلانٹس سے 3500 کی بجائے 1223 اور رینٹل سے 221 میگا واٹ کی بجائے صرف 20 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں میں عوام سڑکوں پر آ گئے ،کوٹلی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ،واپڈا کے دفتر کا گھیراؤ کر کے پتھراؤ کیا گیا، پی ایس او کی طرف سے عدم ادائیگیوں پر 30فیصد کم سپلائی بر قرار ، وزرات خزانہ نے پی ایس او کو ادائیگی کیلئے 6ارب جاری کردیئے گئے ،ذرائع

پیر 20 فروری 2012 19:43