نواز لیگ کا نہیں عوام کا نمائندہ ہوں ،کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دونگا، یوسف رضا گیلانی ، بتایا جائے نواز شریف نے اڈیالہ سے جدہ کا سفر کس فیصلے کے تحت کیا تھا؟ پوری دنیا سرپیٹ رہی ہے سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کیخلاف کس قسم کا فیصلہ دیدیا، الزام کچھ تھا، سزا کچھ اور دے دی گئی، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا میری نااہلی سے کوئی تعلق نہیں،میرے فیصلے میں تو جلدی دکھائی گئی ، مہران بینک کیس میں تاخیر کیوں ہے ؟، میمو سکینڈل کیس میں نواز شریف ہمیں گرانے نکلے تھے کیا گرا سکے؟(ن )لیگ لانگ مارچ تو کیا شارٹ مارچ بھی نہیں کر سکتی ،وزیراعظم کا ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی تقریب سے خطاب

پیر 30 اپریل 2012 15:07

زیراعظم یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا ہے کہ میں نواز لیگ کا نہیں عوام کا نمائندہ ہوں ، کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دونگا ، بتایا جائے نواز شریف نے اڈیالہ سے جدہ کا سفر کس فیصلے کے تحت کیا تھا؟ پوری دنیا سرپیٹ رہی ہے سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کیخلاف کس قسم کا فیصلہ دیدیا، الزام کچھ تھا، سزا کچھ اور دے دی گئی، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا میری نااہلی سے کوئی تعلق نہیں ،میرے فیصلے میں تو جلدی دکھائی گئی ، مہران بینک کیس میں تاخیر کیوں ہے ؟ملک میں ایسا کوئی قانون نہیں جس میں عدلیہ ، کسی عوامی نمائندے کو خود نااہل قرار دے سکے، میمو سکینڈل کیس میں میاں نواز شریف ہمیں گرانے نکلے تھے کیا گرا سکے؟(ن ) لیگ لانگ مارچ تو کیا شارٹ مارچ بھی نہیں کر سکتی ، ایوان چلانا میرا یا چودھری نثار کا کام نہیں، یہ صرف اسپیکر کا کام ہے، مجھے اپنے فرائض انجام دینے میں مقدمات سے مکمل استثنیٰ ہے ،نواز شریف سے تو عمران خان نے ہی اچھی بات کہہ دی ہے ، تحریک انصاف نے کہا تفصیلی فیصلہ آنے دیں پھر دیکھیں گے ، سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا ،بلدیاتی انتخابات کا حکم صوبوں نے نہیں مانا میں ضرور مانوں گاوزیراعظم گیلانی پیر کو ریڈیو پاکستان کے 661 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے