سکھر:رشتے دار لڑکی کو قتل کرکے نوجوان نے خود کشی کرلی

ہفتہ 13 اکتوبر 2012 11:31

سکھر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔13اکتوبر 2012ء) سکھر میں ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی رشتے دار لڑکی کو قتل کردیا بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بیراج کالونی میں اٹھارہ سال کی نادرہ اور اکیس سال کے اسرار ملک کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد اسرار نے فائرنگ کرکے نادرہ کو قتل کردیا جس کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی لڑکی شادی شدہ تھی اوردونوں افراد رشتے دار تھے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیں۔

متعلقہ عنوان :