ضیا الحق کی باقیات اپنے اصل گھرکو لوٹ رہی ہیں ، پیپلز پارٹی میں نکھار پیدا ہورہا ہے، این اے162 کے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری افضال احمد ہندل کی میڈیا سے بات چیت

پیر 15 اکتوبر 2012 16:25

چیچہ وطنی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔15اکتوبر 2012ء) حلقہ این اے162 کے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری افضال احمد ہندل نے کہا ہے کہ جنرل ضیا الحق کی باقیات اپنے اصل گھرکو لوٹ رہی ہیں جس سے پاکستان پیپلز پارٹی میں نکھار پیدا ہورہا ہے ۔وہ پیر کو یہاں بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت حلقہ کی تبدیل شدہ سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور انشااللہ پیپلز پارٹی کا نامزد امیدوارہی بھر پور کامیابی حاصل کریگا،چودھری افضا ل احمد ہندل نے مزید کہا پیپلز پارٹی کی قیادت نے انہیں اسلام آباد طلب کرلیا ہے اورقومی امکان ہے کہ ٹکٹ کا فیصلہ انکے حق میں ہی ہوگا۔