تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے مسلم حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا، او آئی سی کا سربراہ اجلاس بلا کر ناموس رسالت رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ پر قانون سازی کے لئے دباؤڈالا جائے،بچوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے جہادی نہیں، حکومتی صفوں میں موجود کچھ لوگوں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں ، کریک ڈان کیاجائے ،کسی مذہبی جماعت کو جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ملک میں دہشت گردی کی بنیاد ضیا الحق کے دور میں پڑی،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کا راولپنڈی اسٹیشن کے باہر جلسے سے خطاب

منگل 16 اکتوبر 2012 12:56

راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔16اکتوبر 2012ء) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے مطالبہ کیا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے مسلم حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا، او آئی سی کا سربراہ اجلاس بلا کر ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ پر قانون سازی کے لئے دباؤڈالا جائے، اسکول جانے والی بچیوں اور اپنے ہی سیکورٹی اہل کاروں پر حملے کرنے والے جہادی نہیں۔

حکومتی صفوں میں موجود کچھ لوگوں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں جن کے خلاف کریک ڈان کیاجائے، کسی مذہبی جماعت کو جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ملک میں دہشت گردی کی بنیاد ضیا الحق کے دور میں پڑی۔سنی اتحاد کونسل کاٹرین مارچ کراچی سے شروع ہو کر چھتیس گھنٹے بعد راولپنڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی اسٹیشن کے باہر جلسے سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور تو کرلی گئی لیکن اسے قانون سازی کیلئے نہیں بھیجا گیا۔

انہوں نے تجویز دی کہ اوآئی سی کا سربراہی اجلاس مکہ یا مدینہ میں بلایا جائے اور اقوام متحدہ پر ناموس رسالت کے تحفظ کے قانون کیلئے دباؤڈالاجائے۔صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ اسکول جانے والی بچیوں اور اپنے ہی سیکورٹی اہل کاروں پر حملے کرنے والے جہادی نہیں۔ حکومتی صفوں میں موجود کچھ لوگوں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں جن کے خلاف کریک ڈان کیاجائے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ نام نہاد جہاد کا اعلان کرنے والے دہشت گرد ہیں، کسی مذہبی جماعت کو جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ملک میں دہشت گردی کی بنیاد ضیا الحق کے دور میں پڑی۔انہوں نے کہا حکمران اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کے لیے امریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے قانون سازی نہیں کی گئی تو حالات مزید خراب ہوں گے۔ انہوں نے توہین آمیز فلم بنانے والوں کیخلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔