سکھر،پی ایس ٹی امیدواروں کا آفر آرڈرز نہ ملنے پر ا انو کھا احتجاج، نیم بر ہنہ ہو کر پیٹ پر پتھر با ندھ لیے ، چلم کے کش لگا نے اور میرٹ کی قبر بنا نے کے بعد قمیضیں اتار کر نیم برہنہ حا لت میں احتجاج

ہفتہ 20 اکتوبر 2012 20:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اکتوبر۔ 2012ء) سکھر میں پی ایس ٹی امیدواروں کا آفر آرڈرز نہ ملنے پر ایک اور انو کھا احتجاج، نیم بر ہنہ ہو کر پیٹ پر پتھر با ندھ لیے سکھر میں پی ایس ٹی امیدواروں چلم کے کش لگا نے اور میرٹ کی قبر بنا نے کے بعد اب قمیضیں اتار کر نیم برہنہ حا لت میں اپنے پیٹ پر پتھر با ندھ کرحکو مت کی بے رحمی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے سکھر پریس کلب کے سامنے انہوں نے احتجاج کیا اور آفر آرڈرز نہ ملنے کے خلاف نعرے با زی کی مظاہرین عبد الرشیدچنہ ، عبد القیوم سو مرو، شاہد سو لنگی و دیگر نے کی انہو ں نے اس مو قع پر کہا کہ ہم انصاف لینے کے لیے کہاں جا ئیں پیپلز پا رٹی کا روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ صرف اس کے کا رکنوں اور ووٹ لینے کے لیے ہے کیو نکہ اگر اس کایہ نعرہ عوام کے لیے ہو تا تو ہم 2009سے آفر آرڈرز کے لیے احتجاج نہ کر رہے ہو تے جبکہ انصاف فراہم کر نے والے ادارے بھی ہماری چیخ و پکا ر پر خا موش ہیں آخر ہم کہاں جا ئیں روز روز احتجاج کر کے تھک گئے ہیں ہمارے پاساب بچے پا لنے یا ان کو کھلا نے کے لیے کچھ نہیں بچا فاقہ کشیوں نے ہمارے گھروں کو دیکھ لیا ہے انہوں نے سپریم کو رٹ کے چیف جسٹس سے مطا لبہ کیا کہ وہ خدا کے واسطے ہم غریبوں کی حا لت زار پر رحم کھا ئیں اور ان کو انصاف فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :