کرا چی میں فوج کو بلا نے کی ضرورت نہیں ،حکو مت سندھ وہاں پر امن و امان قائم کر نے کی اہلیت رکھتی ہے،پو لیس ور ینجرز اس حوا لے سے کا م کر رہی ہیں، بھتہ خوری اور ٹا رگٹ کلنگ کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کیا گیا، دوسو سے زائد ملزمان کو گرفتار کر چکے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 اکتوبر 2012 22:52

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اکتوبر۔ 2012ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کرا چی میں فوج کو بلا نے کی ضرورت نہیں حکو مت سندھ وہاں پر امن و امان قائم کر نے کی اہلیت رکھتی ہے اور پو لیس ور ینجرز اس حوا لے سے کا م کر رہی ہیں اور وہاں پرآج بھتہ خوری اور ٹا رگٹ کلنگ کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل دوسو سے زائد ملزمان کو گرفتار کر چکے ہیں۔

وہ اتوار کوسکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے تا جروں کو ڈرنا نہیں چا ہیئے پہلے بھی ان سے ملاہوں جلد اس حوا لے سے ان سے دو با رہ ملوں گااگر کو ئی تا جر گھر میں بیٹھ کر با ت کر تا ہے تو اس کا پتہ تو ہمیں نہیں لگے گا وہ فریا د داخل کرائیں پھر اگر اس پر ایکشن نہ ہو تو پھر کہیں کر اچی میں فو ج کو بلا نے کا مطا لبہ صرف ایک تا جروں کا گروپ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیا تی انتخا بات کے انعقاد کے حوا لے سے ابھی فیصلہ نہیں کیاتا ہم انتخا با ت وقت پر متوقع ہیں بلدیاتی قانون کے حوالے سے کچھ لو گ شور مچا رہے ہیں جن کو آئینی ، قانونی و جمہوری طریقے سے حیدرآباد میں جواب دے چکے ہیں اور سندھ کے عوام پیپلز پا رٹی کے ساتھ ہیں اس کا پتہ مخا لفین کو انتخا بات میں چل جا ئے گا تاہم ہم نے کسی کو اپنا نقطہ نظر دینے سے نہیں رو کا مگروہ قانون کے دائرے میں ہو نا چا ہیئے کیوں کہ ہم قانون کا احترام کر تے ہیں اور کسی کو اس سے کھیلنے نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر کسی کو کھا لیں اور گو شت چھیننے کی اجا زت نہیں دیں گے حکو مت قانون پر عمل کر رہی ہے اور کسی کو قانون ہا تھ میں لینے نہیں دے گی اس ھو الے سے حکام کو ہد ایا ت دے دی گئی ہیں