اصغر خاں کیس پی پی پی کے گلے کا پھندہ گیا ، حکمران چور مچا ئے شور کی پا لیسی پر عمل پیرا ہیں، کیس کی با قاعدہ انکوائری ہو نی چا ہیے ، آصف زرداری نے اگر سیا ست کر نی ہے تو صدارت سے استعفیٰ دیکر سیا ست کا شو ق پورا کر لیں،نگران حکومت متفقہ طور پر بنے گی ،( ن) لیگ وزیرستان میں فو جی اپریشن کے حق میں نہیں ،صوبا ئی وزیر قانو ن را نا ثناء للہ خاں کی میڈیاسے گفتگو

پیر 22 اکتوبر 2012 20:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اکتوبر۔ 2012ء) صوبا ئی وزیر قانو ن را نا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ اصغر خاں کیس پی پی پی کے گلے کا پھندہ گیا ہے حکمران چور مچا ئے شور کی پا لیسی پر عمل پیرا ہیں اس کیس کی با قاعدہ انکوائری ہو نی چا ہیے،آصف زرداری نے اگر سیا ست کر نی ہے تو صدارت سے استعفیٰ دیکر سیا ست کا شو ق پورا کر لیں نگران حکومت متفقہ طور پر بنے گی،( ن) لیگ وزیرستان میں فو جی اپریشن کے حق میں نہیں ۔

وہ پیرکو یہاں سمن آباد اپنے ڈیرئے پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اصغر خاں کیس پی پی پی کے گلے کا پھندہ گیا ہے یہ کیس پی پی پی کی سیاسی کرپشن کا راستہ روکے گااس کیس کی باقاعدہ انکوائری ہو نی چا ہیے اور قصوروارو ں کو قا نون کے مطا بق سزا بھی ملنی چا ہیے انہوں نے کہا کہ اسد درانی ،اسلم بیگ، اور عابدہ خا نم اپنے جرم کا اعتراف کر چکے انکا ٹرا ئل ہو نا چاہیے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اسی تنا ظر میں کہا تھا کہ ایوان صدر میں کو ئی سیا سی سیل نہیں ہو نا چا ہیے آصف علی زرداری کو اگر سیا ست کر نے کا اتنا ہی شوق ہے تو اپنے عہدہ صدارت سے مستعفی ہوں پھر سیا ست کر نیکا شوق پورا کر لیں انہوں نے کہا کہ نگران حکو مت متفقہ طور پر بنے گی اب بنگلہ دیس طرز حکو مت کی کو ئی گنجا ئش نہیں نگران حکو مت آئینی طریقے سے بنے گی اور تما مقا نو نی تقا ضے پورئے کیے جا ئیں گیانہوں نے کہا کہ ن لیگ ملالہ حملے کے بعد وزیر ستان میں فوجی اپریشن کے حق میں نہیں ہے وزیرستان میں حکو مت رٹ قا ئم نہیں ہے پہلے حکو مت اپنی رٹ قا ئم کرئے اور پھردہشت گر دوں کے خلاف قا نو نی کار وائی کرئے خون خرابے سے بہتر ہے کہ اس علاقے کے عوا م کے ساتھ مل کر مذاکرات کیے جا ئیں ملا لہ پر حملے کو بنیاد بنا کر وزیر ستان مین آپر یشن شروع نہیں کیا جا سکتا اور نہ الیکشن ملتوی یا لیٹ کیے جا سکتے ہیں ن لیگ پی پی پی کو الیکشن سے بھا گنے نہیں دے گی انہوں نے کہا کہ رحمان ملک دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے اب اس کی با توں کا کبھی برا نہیں منا یا پنجاب میں دہشت گردی کے اڈوں کی مو جو دگی کا شور مچا نے والے اس مداری نے آج تک ایک اڈا ثابت نہ کیا آصف علی زرداری کا یہ مداری اپنی نا کا میاں چھپا نے کے لیے پنجاب حکو مت کو تنقید کا نشا نہ بنا تا ہے ۔

متعلقہ عنوان :