گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ٹیکسٹا ئل انڈسٹری کو ہفتے میں سا ڑھے چار دن کے لیے گیس سپلا ئی بند صرف ہفتے میں اڑھا ئی دن گیس ملے گی، 5لا کھ سے زائد پاور لومز ورکرز رزانہ ا ْجرت پر کا م کر نے والے اور اس شعبے سے برا ہراست وا بستہ افراد بے روزگار ہو نگے

منگل 23 اکتوبر 2012 21:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23اکتوبر۔ 2012ء) گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ٹیکسٹا ئل انڈسٹری کو ہفتے میں سا ڑھے چار دن کے لیے گیس سپلا ئی بند صرف ہفتے میں اڑھا ئی دن گیس ملے گی 5لا کھ سے زائد پاور لومز ورکرز رزانہ ا ْجرت پر کا م کر نے والے اور اس شعبے سے برا ہراست وا بستہ افراد بے روزگار ہو نگے ایکسپورٹرز کو کروڑو ں ڈالرز کا نقصان ایکسپورٹ کے آرڈر کینسل ہو نے کا خد شہ تفصیلات کے مطا بق گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ٹیکسٹا ئل انڈسٹری کو ہفتے میں سا ڑھے چار دن کے لیے گیس سپلا ئی بند رکھی جا ئے گی اور صرف اڑھائی گیس دی جا ئے گی جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز کو بیرو ن مما لک سے لیے گئے مو سم سرما کے آرڈرز پورے کر نے ممکن نہیں رہیں گے ایکسپورٹرز کو کروڑو ں ڈالرز کا نقصان ہو گا اور بیرون مما لک سے مزید آرڈر بھی نہیں ملیں اور حکو مت کو ملنے والے کروڑوں ڈالرزکے ریو نیو سے بھی ہاتھ دھونا پڑ یں گے ہفتے میں سا ڑھے چار دن گیس بندش سے 5لا کھ سے زائد پاور لومز ورکر ز، روزانہ اْجرت پر کا م کر نے والے مزدور اور اس شعبے سے وابستہ افراد بے روزگا ر ہو جا ئیں گے لا کھوں گھروں کے چو ہلے ٹھنڈے ہو نگے بحرا نوں میں گھرئے پا کستان میں بے روز گاری کا سو نا می آئے گا بے روز گار ہو نے وا لے افراد سٹرکو ں پر آئیں گے لا ء اینڈ آرڈر کا مسئلہ بنے گا بے روز گار افراد عید الالضحیٰ سے چند دن پہلے بے روز گار ہونے کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :