خیرپور، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے غیر مستقل ملازمین کی گیارہ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی ریلی

بدھ 24 اکتوبر 2012 22:39

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اکتوبر۔ 2012ء) خیر پور میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے غیر مستقل ملازمین نے گیارہ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔ریلی کی قیادت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ایمپلائز یونین کے رہنما ء نظیر حسین مری، غلام حیدر، انور علی، محمد نواز، عبدالمجید بھٹو اور لطیف ڈنو مری کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ریلی پبلک انجینئر خیر پور کے دفتر سے شروع ہوئی ریلی میں شریک ملازمین نے شہر بھر کی سڑکوں پر مارچ کیا ریلی کے قائدین نے احتجاج کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ان کو بائیس سال قبل محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں ایڈ ہاک بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا بائیس سال گزر جانے کے باوجود ان کو مستقل نہیں کیا گیا جبکہ اب گیارہ ماہ سے ان کی تنخواہیں بند ہیں جس کی وجہ سے وہ اور ان کے بچے فاقہ کشی کا شکار ہو گئے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ تنخواہ ملنے تک وہ روزانہ احتجاج کریں گے عید کے روز بھی وہ احتجاجی ریلی نکالیں گے اور چیف منسٹر ہاؤس خیرپور کے سامنے دھرنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :