دفاعی بجٹ پر غور کیا جا رہا ہے ، نوید قمر

پیر 29 اکتوبر 2012 15:24

ٹنڈو محمد خان (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2012ء) وفاقی وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ ملالہ پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے ۔ اس حوالے سے صدر اور آرمی چیف کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹنڈو محمد خان میں وحیدہ شاہ کی رہائش گاہ پر نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ شمسی ائیر بیس سمیت تمام ادارے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔ دفاعی بجٹ پر غور کیا جا رہا ہے ۔ نوید قمرکا کہنا تھا کہ عدالت اگر خط سے متعلق حالیہ فیصلہ پہلے دے دیتی تو جمہوریت کی کامیابی ہو جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ترپن سے پارٹی جس امیدوار کو بھی ٹکٹ دے گی اس کی بھر پور حمایت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :