خیرپور،تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی اور دو بچے جاں بحق ، کار سوار2 خواتین شدید ہوگئیں

پیر 29 اکتوبر 2012 18:40

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔29اکتوبر ۔2012ء)خیرپور میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور ان کے2 بچے جاں بحق جبکہ کار سوار2 خواتین شدید ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ خیرپور میں نورپور کے قریب ٹنڈومستی لاڑکانہ روڈ پر پیش آیا،جہاں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی اور ان کے دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور گڑھے میں جاگری۔حادثے میں کار سوار دو خواتین کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔پولیس نے جاں بحق ہونیوالے میاں بیوی اور ان کے دونوں بچوں کی لاشیں اور زخمی ہونیوالی خواتین کو قریبی اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔